موتیہاری، 16 اکتوبر (یو این آئی) بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اسمبلی حلقہ کے لكھورا میں منعقد انتخابی ریلی میں اسٹیج پر بیٹھے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر آج پنکھا گر گیا
جس سے ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹ آئی۔
مسٹر یادو راشٹریہ جنتا دل امیدوار ونود شریواستو کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے اسٹیج پر بیٹھے تھے تبھی وہاں لگا پنکھا گر گیا۔